28 فروری 2026 - 22:48
ہم ایران پر ہونے والے حملوں میں شامل نہیں ہیں، یورپی ٹرائیکا!

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ وہ ایران پر ہونے والے حملوں میں شامل نہیں ہے لیکن امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں!!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یورپی ٹرائیکا نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی دوبارہ جارحیت کی مذمت کئے بغیر، امریکی اڈوں پر ایران کی جوابی کاروائی کی مذمت کی!!

نیز برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے عمان کی ثالثی میں ایران ـ امریکہ کے جاری مذاکرات کے عین موقع پر ایرانی سرزمین پر امریکی-صہیونی جارحیت کی طرف اشارہ کئے بغیر، کہا: "ہم مذاکرات جاری رہنے کے خواہاں ہیں اور ایرانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے راہ حل تلاش کریں۔"

واضح رہے کہ یورپی ممالک کو ایٹمی مذاکرات کے عمل سے نکال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ امریکیوں سے ناراض تھے اور ایران پر حملہ ہؤا تو وہ خاموش رہے لیکن ایران کی جوابی کاروائی شروع ہوئی تو وہ بول اٹھے اور دو مرتبہ مذاکرات کے عین موقع پر امریکی-صہیونی حملوں کی طرف اشارہ کئے بغیر ایران سے اپیل کی کہ دوبارہ مذاکرات کی طرف پلٹ جائے!!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha